: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔10۔دسمبر (اعتماد نیوز)چار ریاستوں میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب کانگریس کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ کانگریس سے عوام کس حد تک بھی خوش نہیں ہیں۔ چنانچہ کل سے ہی کانگریس پارٹی کے صدر سونیا گاندھی نے چار ریاستوں کے پارٹی انچارج اور دیگر ذمہ دار قائدین کے ساتھ شکست کے وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں۔چنانچہ کانگریس کو اکثر قائدین نے یہی مشورہ دیا کہ مرکزی سطح پر کانگریس سے عام آدمی کی ناراضگی اور عام آدمی کے لئے ناراض کرنے والے کانگریس کے غلط اقتصادی فیصلوں سے عوام بیزار ہیں۔ خصوصا مہنگائی ‘پٹرول کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ‘پکوان گیس کی سبسڈی پر
محدود سربراہی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے حصول کو دشوار بنا دینا جیسے اہم مسائل کو ہی ذمہ دار ٹہرایا۔چنانچہ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر فینانس چدمبرم نے بھی اقتصادی فیصلوں میں تبدیلی ہی 2014کے عام انتخابات میں کامیابی کی کنجی قرار دیا ۔ چنانچہ با وثوق ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اقتصادی فیصلوں میں تبدیلی کرتے ہوئے سب سے پہلے سبسڈی پر گیس کی سربراہی میں 9کی حد کو اٹھا دینے کے بارے میں اور بغیر کسی حد کے گیس کی سبسڈی پر سربراہی کے بارے میں غور کر رہی ہے۔اسکے متعلق بہت جلد حکومت اپنے موقف کو واضح کرنے والی ہے۔اسکے علاوہ کئی اقتصادی اصول کے ترمیم سے متعلق بھی مرکانگریس غور کر رہی ہے۔